ٹیسٹ ڈیبیو کرنیوالے عمران بٹ کا بہترین کیچ
اوپنر نے شاہین آفریدی کی گیند پر مارکرم کا کیچ سیکنڈ سلپ میں پکڑا
ذیشان مہتاب منگل 26 جنوری 2021 11:43
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 جنوری 2021ء ) قومی ٹیم میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے عمران بٹ نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا پہلا بہترین کیچ لیا۔
کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں دو کھلاڑیوں نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا جن میں اوپنر عمران بٹ اور لیفٹ آرم سپنر نعمان علی شامل ہیں۔
میچ سے قبل عمران بٹ کو بیٹنگ کوچ یونس خان اور نعمان علی کو ان کے سپن پارٹنر یاسر شاہ نے ٹیسٹ کیپ دی۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلے ٹیسٹ میں پروٹیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد اوپننگ جوڑی میدان میں اتری تو جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ پانچویں اوور میں گر گئی۔
شاہین شاہ آفریدی کی بال پر ایڈن مارکرم سلپ پر کیچ دے بیٹھے اور سلپ فیلڈنگ پر موجود قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے عمران بٹ نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا پہلا اور شاندار کیچ پکڑا۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 26/01/2021 - 11:43:09
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان