ویںنیشنل جونیئر وسینئر بیڈمنٹن چمپئن شپ 28 جنوری سے شروع ہوگی

منگل 26 جنوری 2021 15:56

ویںنیشنل جونیئر وسینئر بیڈمنٹن چمپئن شپ 28 جنوری سے شروع ہوگی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) 58 ویں نیشنل جونیئر وسینئر بیڈمنٹن چمپئن شپ پرسوں سے عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں شروع ہورہی ہے جس میں ملک بھرسی300 سے زائد میل وفمیل کھلاڑی منز سنگل ، منز ڈبل ، ویمن سنگل ویمنز ڈبل ، مکس ڈبل اور ٹیم ایونٹس میں شرکت کررہے ہیں چمپئن شپ کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر ظفر علی خان اور سیکرٹری امجد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ چمپئن شپ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے تعاون اور پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقد ہورہا ہے جونیئر بیڈمنٹن چمپئن شپ کے مقابلے 28 جنوری سے 31 جنوری جبکہ سینئر مقابلے 2 فروری سے 7 فروری تک منعقد ہونگے ۔

(جاری ہے)

جونیئر کیٹیگری میں پنجاب ، سندھ ، بلوچستا، خیبرپختونخوا ، اسلام آباد ، آزاد کشمیر ، پاکستان واپڈا اور پاکستان آرمی کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جبکہ 58 ویں نیشنل سینئر بیڈمنٹن چمپئن شپ میں پنجاب ، سندھ ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا اسلام آباد ، آزاد کشمیر ، پاکستان واپڈا ، پاکستان آرمی ، ایچ ای سی ، نیشنل بنک ، سوئی گیس ، پاکستان ریلوے اور پاکستان پولیس کی ٹیمیں منز سنگل ، منز ڈبل ، ویمن سنگل ویمنز ڈبل ، مکس ڈبل اور ٹیم ایونٹس میںشرکت کررہی ہیں ۔
وقت اشاعت : 26/01/2021 - 15:56:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :