پاکستانی سکواڈ کیلئے ویزے کا معاملہ، آئی سی سی نے بھارت سے جواب مانگ لیا

بدھ 27 جنوری 2021 19:44

پاکستانی سکواڈ کیلئے ویزے کا معاملہ، آئی سی سی نے بھارت سے جواب مانگ لیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے لیے بھارت کی جانب سے پاکستانی اسکواڈ کو ویزے دینے کے معاملے پر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت سے تحریری یقین دہانی مانگ لی۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے دی گئی تحریری یقین دہانی میں پاکستان اسکواڈ کے تمام ممبرز کو لازمی ویزے جاری کرنا شامل ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آئی سی سی اجلاس میں پی سی بی نے مسئلہ اٹھایا، جس پر آئی سی سی نے بھارت سے تحریری جواب مانگ لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسکواڈ کے ویزوں اور سیکورٹی کی یقین دہانی نہ کروائی گئی تو ایونٹ خطرے میں پڑ جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ آئی سی سی نے بھارتی بورڈ سے ایونٹ کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کی بھی یقین دہانی مانگی ہے۔
وقت اشاعت : 27/01/2021 - 19:44:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :