آئی سی سی نے پلئیرز آف دی منتھ ایوارڈ بھی متعارف کرا دیا

فینز آن لائن ووٹنگ کے ذریعے ہر ماہ کی یکم تاریخ سے اپنی رائے کا اظہار کرسکیں گے، ترجمان آئی سی سی

بدھ 27 جنوری 2021 21:45

آئی سی سی نے پلئیرز آف دی منتھ ایوارڈ بھی متعارف کرا دیا
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) مہینے کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ مرد اور خواتین کرکٹر دونوں کو دیا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلئیرز آف دی ایئر کے بعد اب پلئیرز آف منتھ (ماہ) ایوارڈ بھی متعارف کرا دیا ، یہ ایوارڈز فینز کے ووٹ اور ماہرین کے پینل کی رائے مطابق دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

فینز آن لائن ووٹنگ کے ذریعے ہر ماہ کی یکم تاریخ سے اپنی رائے کا اظہار کرسکیں گے، اور کامیاب کھلاڑیوں کا اعلان ہر دوسرے ہفتے کے پہلے روز کیا جائے گا۔آئی سی سی ترجمان کے مطابق مہینے کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ مرد اور خواتین کرکٹر دونوں کو دیا جائے گا، پہلے مہینے کے مرد کرکٹرز کی فہرست میں پاکستان کا کوئی کرکٹر نامزد نہیں کیا گیا، تاہم پاکستان کی ندا ڈار ویمنز کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 27/01/2021 - 21:45:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :