سپر سمیش ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے 16 ویں ایڈیشن میں کل ایک میچ کھیلا جائے گا

جمعرات 28 جنوری 2021 12:49

ہملٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2021ء) نیوزی لینڈ کرکٹ کے زیر اہتمام جاری محدود اوور زکے فارمیٹ سپر سمیش ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ  کے 16 ویں ایڈیشن میں تین  دن آرام کے بعد ٹورنامنٹ میں کل جمعہ  کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں ناردرن نائٹس اور آکلینڈایسز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ،یہ میچ سیڈن پارک، ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔

ناردرن نائٹس ٹیم قیادت مایہ ناز آل رائونڈر اینٹن ڈیویچ کریں گے جبکہ آکلینڈایسز کی  ٹیم رابرٹ اوڈونیل  کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔

(جاری ہے)

سپرسمیش ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا 16ایڈیشن ہے جو نیوزی لینڈ کا ڈومیسٹک ایونٹ ہے۔ ٹورنامنٹ میں ویلنگٹن فائربرڈز اپنے دفاع کے لئے کوشاں ہے۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئےپنجہ آزمائی کررہی ہیں۔

ٹی ٹونٹی ایونٹ میں شامل چھ ٹیموں میں دفاعی چیمپئن ویلنگٹن فائربرڈز،سینٹرل سٹیجز، کینٹربری کنگز، اوٹیگو وولٹز، ناردرن نائٹس اورآکلینڈ ایسزشامل ہیں ، ان چھ ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کے 32میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ رائونڈ روبن اورناک آئوٹ کی بنیاد پر کھیلا جارہا ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ نے ٹورنامنٹ کے مکمل شیڈول کی تصدیق 29 ستمبر 2020 کو  کی تھی ۔
وقت اشاعت : 28/01/2021 - 12:49:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :