فارغ وقت میں وقار یونس کی بائولنگ سے لطف اندوز ہوتا تھا: کگیسو ربادا

میں ان کے ساتھ گفتگو کرنا چاہوں گا کہ وہ میری بائولنگ کے بارے میں کیا کہتے ہیں: پروٹیز فاسٹ بائولر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 29 جنوری 2021 17:40

فارغ وقت میں وقار یونس کی بائولنگ سے لطف اندوز ہوتا تھا: کگیسو ربادا
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 جنوری 2021ء ) جنوبی افریقہ کے فاسٹ بائولر کگیسو ربادا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے نوجوانی کے دنوں میں اپنے فارغ وقت میں وقار یونس کی بائولنگ دیکھتے تھے۔ 25 سالہ ربادا نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 200 ویں ٹیسٹ وکٹ حاصل کی اور کم ترین گیندوں (8،154) میں 200 وکٹیں لینے والے بائولرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے، ربادا سے آگے صرف سابق پاکستانی کپتان وقار یونس (7،730) اور ان کے سابقہ ​​ساتھی فاسٹ بائولر ڈیل سٹین (7،848) ہیں ۔

(جاری ہے)

ربادا نے اپنی ورچوئل میڈیا گفتگو میں کہا کہ وقار یونس ایک عمدہ باؤلر تھے اور وہ ان بائولروں میں سے ایک ہیں جن کو میں نے نوجوانی میں اپنے فارغ وقت میں دیکھا تھا، میں واقعتا ان کے ساتھ گفتگو کرنا چاہوں گا کہ وہ میری بائولنگ کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔ 200 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے بائولرز کے کلب میں شامل ہونے کے بعد ربادا مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 200 وکٹوں کے کلب میں شامل ہونا ایک بہت بڑا کارنامہ ہے،آپ ہمیشہ اپنی ٹیم کے لیے بہترین پرفارمنس پیش کرنا چاہتے ہیں اور میں بھی اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں ۔ جوہانسبرگ میں پیدا ہونے والے فاسٹ بولر نے پاکستان کی پہلی اننگز میں 70 رنز دیکر 3 شکار کیے تاہم وہ اپنی ٹیم کو کامیابی دلانے میں ناکام رہے۔
وقت اشاعت : 29/01/2021 - 17:40:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :