دانش کنیریا کی تاحیات پابندی کیخلاف اپیل کی سماعت پر فیصلہ محفوظ ،آئندہ ہفتے سنائے جانے کا امکان

ہفتہ 12 اپریل 2014 22:46

دانش کنیریا کی تاحیات پابندی کیخلاف اپیل کی سماعت پر فیصلہ محفوظ ،آئندہ ہفتے سنائے جانے کا امکان

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اپریل۔2014ء) پاکستانی لیگ اسپنر دانش کنیریا کی تاحیات پابندی کیخلاف اپیل کی سماعت پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ، فیصلہ آئندہ ہفتے سنایا جائے گا۔ لیگ اسپنر دانش کنیریا پر عائد تاحیات پابندی کے خلاف انگلینڈ کے کمرشل کورٹ میں اپیل کی سماعت ہوئی۔ لیگ اسپنر دانش کنیریا کا موقف سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

(جاری ہے)

جو آئندہ ہفتے سنایا جائے گا۔ دانش کنیریا پر اسپاٹ فکسنگ کے الزام پر تاحیات پابندی عائد ہے۔ مارون ویسٹ فیلڈ کو دو ہزار نو میں چھ ہزار پاونڈ کے عوض ایک اوور مین بارہ رنز دینے کی پاداش مین چار ماہ کی جیل کاٹنا پڑی تھی۔دانش کنیریا پر الزام تھا کہ انھوں نے اپنے کاونٹی کرکٹ کے ساتھی کو فکسنگ پر اکسایا اور بک میکر سے ملوایا۔ پاکستانی لیگ اسپنر پر انگلش بورڈ نے تاحیات پابندی عائد کر دی تھی۔

وقت اشاعت : 12/04/2014 - 22:46:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :