قومی مینز نیٹ بال چیمپئن شپ 15 اپریل سے شروع ہوگی

اتوار 13 اپریل 2014 14:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام 13 ویں قومی مینز نیٹ بال چیمپئن شپ 15 اپریل سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی، آرمی کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، پاکستان نیوی ، پاکستان ایئرفورس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 13/04/2014 - 14:31:34