پاکستان انڈر19کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ پاک الیون کو نمائشی ٹی ٹونٹی میچ میں 39رنز سے شکست دیدی،انڈر 19کی ٹیم نے 9وکٹوں کے نقصان پر 173رنز بنائے، عمران رفیق اور کامران 46،46رنز کے ساتھ نمایاں رہے،انگلینڈ پاک الیون کی ٹیم 9وکٹوں کے نقصان پر 134رنز بناسکی، ضیاء الحق اور کرامت علی نے 2،2وکٹیں لیں، ڈائریکٹر سپورٹس جلیل چوہان نے انعامات تقسیم کئے

اتوار 13 اپریل 2014 20:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اپریل۔2014ء) پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول فیز ون کے سلسلے میں کھیلے گئے نمائشی ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان انڈر19 کی ٹیم نے برطانیہ کے انگلینڈ پاک الیون کو39رنز سے شکست دیدی۔ سپورٹس بورڈپنجاب کے زیرانتظام قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان انڈر19کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں پر 173رنز بنائے۔

(جاری ہے)

ہوم ٹیم کی جانب سے عمران رفیق اور کامران غلام نے 46،46رنز سکور کئے جبکہ مہمان ٹیم کی طرف سے خرم ملک نے 3 اور انیس احمد نے2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ پاک الیون کی ٹیم 174رنز کے تعاقب میں مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں پر134رنز بناسکی۔ نواز احمد 39 اور اسرار علی 36رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ضیاء الحق اور کرامت علی نے 2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میچ کے اختتام پر ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ پنجاب جلیل احمد چوہان، ڈپٹی ڈائریکٹر حفیظ بھٹی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقاص اکبر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

وقت اشاعت : 13/04/2014 - 20:23:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :