آنجہانی باکسر محمد اسلم کے ہاں 2 ہفتے قبل دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی

محمد اسلم کی ایک بیٹی اور تھی، 4 بہنوں اور5 بھائیوں میں سب سے بڑے تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 2 فروری 2021 11:46

آنجہانی باکسر محمد اسلم کے ہاں 2 ہفتے قبل دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی
پشین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 فروری 2021ء ) کراچی میں باکسنگ مقابلے کےدوران جاں بحق باکسر محمد اسلم کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ آبائی علاقے پشین میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے ، نمازجنازہ میں ان کے اہل خانہ اور ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری سمیت مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ باکسر محمد اسلم کی 2 بیٹیاں ہیں، ایک بیٹی صرف 2 ہفتے قبل ہی پیدا ہوئی تھی ۔

باکسر محمد اسلم 4 بہنوں اور5 بھائیوں میں سب سے بڑے تھے ۔ گزشتہ روز کراچی کے نجی کلب میں مقابلے میں باکسر محمد اسلم مخالف باکسر ولی خان کا مکا لگنے کے باعث رنگ میں گر گئے، باکسر کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ انتقال کرگئے۔ ہیوی ویٹ (پلس 80 کے جی) درجہ کے ٹائٹل کے لیے یہ فائٹ نجی کلب کی جانب سے کروائی جارہی تھی۔

(جاری ہے)

34 سالہ محمد اسلم کا تعلق بلوچستان کے ضلع پشین سے تھا اور وہ شادی شدہ تھے ، ان کے حریف ولی خان ترین بھی پشین سے ہی تعلق رکھتے ہیں، محمد اسلم نے کک باکسنگ مقابلوں میں بھی حصہ لے رکھا تھا،انہوں نے کئی مرتبہ نیشنل اور انٹرنیشنل مقابلوں میں بھی شرکت کی۔ محمداسلم نے 6 اور 12 راؤنڈ فائٹ سمیت امیچور مقابلوں میں بھی حصہ لیا۔ انہوں نے پاکستان میں پہلی بار 2015ء میں پروفیشنل باکسنگ کا مقابلہ جیت کر بیلٹ اپنےنام کی، باکسر محمد اسلم پاکستان نیوی اور واپڈا سے بھی کئی بارکھیل چکے تھے۔
وقت اشاعت : 02/02/2021 - 11:46:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :