چیف آ ف دی ایئراسٹاف گالف چیمپئن شپ کا جمعرات سے کراچی میں آغاز ہوگا

منگل 2 فروری 2021 22:30

چیف آ ف دی ایئراسٹاف گالف چیمپئن شپ کا جمعرات سے کراچی میں آغاز ہوگا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 فروری2021ء) 40ویں چیف آف دی ایئر اسٹاف گالف چیمپئن شپ جمعرات سے ایئرمین گالف کلب میں شروع ہوگی، جس میں 400 گالفرز حصہ لے رہے ہیں۔ ایئرمین گالف کلب کورنگی کریک میں ہونے والی پریس کانفرنس میں کلب کے سیکریٹری اسکوارڈن لیڈر ریٹائرڈ منصور علی خان نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی انعامی رقم 80 لاکھ روپے پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

چار روزہ چیمپئن شپ میں پی اے ایف کے احمد بیگ اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ اس موقع پر چیف کیپٹن کرنل(ر) زاہد اقبال بھی موجود تھے، انہوں نے بتایا کہ پاکستان گالف فیڈریشن کے سالانہ کلینڈر میں شامل چیمپئن شپ میں پروفیشنل، سینئر پروفیشنل، جونیئر پروفیشنل، امیچراور لیڈیز ایونٹس کے مقابلے ہوں گے۔چیمپئین شپ کے ا?غاز سے قبل بدھ کو تمام شرکا گالفرز فیسٹیول میں شریک ہوں گے۔
وقت اشاعت : 02/02/2021 - 22:30:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :