پاکستان نے ورلڈ کپ2015 ء کی تیاری کے حوالے سے حکمت عملی طے کرلی
پیر 14 اپریل 2014 15:49
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اپریل 2014ء) پاکستان نے ورلڈ کپ2015 ء کی تیاری کے حوالے سے حکمت عملی طے کرلی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی کپ 2015ء سر پر کھڑا ہے اور اب ایک روزہ کرکٹ میں پے در پے شکستوں سے دوچار قومی کرکٹ ٹیم کیلئے کوئی راہ فرار نہیں دکھائی دیتی۔ گزشتہ سال کے اوائل میں بھارت کو اسی کی سرزمین پر ہرانے کے بعد ایک روزہ طرز کی کرکٹ میں مایوس کن انداز میں شکستیں ہوئیں یہاں تک کہ پاکستان کو ایشیائی چمپئن کے اعزاز سے بھی محروم ہونا پڑا۔
رہی سہی کسر ورلڈ ٹی ٹونٹی میں مایوس کن کارکردگی نے پوری کردی، جہاں پاکستان تاریخ میں پہلی بار سیمی فائنل تک رسائی میں بھی ناکام رہا۔ اب پاکستان کرکٹ کے کرتا دھرتا سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں کہ آخر اب عالمی کپ 2015ء سے قبل باقی رہ جانے والے دس ماہ میں ایسا کیا کیا جائے کہ اہم ترین ٹورنامنٹ کیلئے ایسا دستہ تشکیل پانے میں کامیابی حاصل ہو جو فتوحات کے جھنڈے گاڑ سکے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
سابق انٹرنیشنل کرکٹرز راشد لطیف اور وجاہت اللہ واسطی کی مشیر کھیل سید فخر جہان سے ملاقات
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
دبئی میں ہونیوالے کراٹے کمبیٹ میں بھارتی حریف کو شکست دینے والا کھلا ڑی شاہ زیب رند کوئٹہ پہنچ گیا
-
سابق انٹرنیشنل کرکٹرز راشد لطیف اور وجاہت اللہ واسطی کی مشیر کھیل سید فخر جہان سے ملاقات مشیر کھیل سے صوبے میں پختونخوا کرکٹ لیگ کے انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ نے پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ، مجھے گالیاں اور دھکے دیئے اس لئے تھپڑ مارا ، پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند