پی ایس ایل 6، افغانستان کے قیس احمد پاکستان آنے کیلئے پرجوش

پہلی بار پاکستان کی سرزمین پر کھیلنے کے لیے بہت پْرجوش ہوں: افغان لیگ سپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 3 فروری 2021 12:05

پی ایس ایل 6، افغانستان کے قیس احمد پاکستان آنے کیلئے پرجوش
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 فروری 2021ء ) افغانستان کے لیگ سپنر قیس احمد 20 فروری سے کراچی میں شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کے لئے پاکستان کا دورہ کرنے پرجوش ہیں۔ ایک خصوصی انٹرویو میں قیس احمد نے پاکستان اور افغانستان کے مابین بہتر تعلقات کی امید ظاہر کی۔ قیس احمد کا کہنا تھا کہ میں آئندہ پی ایس ایل سیزن کے لئے بہت پرجوش ہوں کیونکہ میں پہلی بار ٹورنامنٹ میں حصہ لوں گا، مجھے بہت خوشی ہے کیونکہ پہلی بار پاکستان کا دورہ کرنے اور دیکھنے کو ملے گا ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم میں میرے بہت دوست ہیں لہذا میں ان کے ساتھ کھیل کر لطف اندوز ہوں گا۔

قیس احمد نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستان اور افغانستان کرکٹ بورڈز کے مابین بہتر تعلقات ہوں، ہمارے کرکٹ بورڈ نے بھی ہمیں پاکستان میں کھیلنے کو کہا ہے کیونکہ دونوں بورڈز کے مابین کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

20 سالہ لیگ سپنر تمام فارمیٹس میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنے کے خواہش مند ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں قیس احمد نے کہا کہ میری پہلی ترجیح افغانستان کے لئے کھیلنا اور پھر لیگ کرکٹ کھیلنا ہے، میرا خواب افغان عوام کا سر فخر سے بلند کرنا ہے، مجھے بہت خوشی ہے کیونکہ حال ہی میں مجھے تینوں فارمیٹس کے لیے افغان ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔                                                                  
وقت اشاعت : 03/02/2021 - 12:05:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :