ارب پتی بھارتی کرکٹ بورڈ کی کنجوسی، مہمان انگلش ٹیم کو خطرناک ہوٹل میں ٹھہرا دیا

برطانوی فاسٹ باؤلر سٹورٹ براڈ نے بالکونی کی تصاویر شیئر کیں جن میں اسکا ایک حصہ نیچے سے اکھڑا ہوا ہے جو حادثے کا سبب بن سکتا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 3 فروری 2021 13:16

ارب پتی بھارتی کرکٹ بورڈ کی کنجوسی، مہمان انگلش ٹیم کو خطرناک ہوٹل میں ٹھہرا دیا
چنائی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 فروری 2021ء ) دنیا کے امیر ترین بھارتی کرکٹ بورڈ نے کنجوسی کی انتہا کرتے ہوئے دورے پر آئی مہمان انگلش ٹیم کو خطرناک ہوٹل میں ٹھہرا دیا ہے۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے بھارت میں موجود ہے اور انہیں چنائی کے خستہ حال ہوٹل میں ٹھہرا گیا ہے۔ 34 سالہ برطانوی فاسٹ باؤلر سٹورٹ براڈ نے بالکونی کی تصاویر شیئر کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس کا ایک حصہ نیچے سے اکھڑا ہوا ہے اور کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔

انگلش فاسٹ بائولر چنائی میں اپنے ہوٹل کے کمرے سے خوبصورت نظاروں کا لطف اٹھا رہے تھے لیکن بالکونی کی حالت دیکھ کر گھبرا گئے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر بالکونی میں لگی ہوئی گرل کی ویڈیو لگائی جو کئی منزلوں کی اونچائی پر لگی ہوئی نظر آرہی تھی اور نیچے جھانکنے پر پختہ فرش بھی نظر آرہا تھا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی ٹیم کو اس خطرناک ہوٹل میں 6 دن کے لیے قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ اس فائیوسٹار ہوٹل سے باہر کا نظارہ تو بہت خوبصورت ہے لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ نے کنجوسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کے حفاظتی اقدامات پر زیادہ توجہ نہیں دی۔ چنائی میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے، اس دورے کے دیگر میچز احمد آباد میں کھیلے جائیں گے۔                                  
وقت اشاعت : 03/02/2021 - 13:16:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :