اسٹائلش لباس اور اونچی ایڑی میں برطانوی شہزادی کی کرکٹ

پیر 14 اپریل 2014 17:38

اسٹائلش لباس اور اونچی ایڑی میں برطانوی شہزادی کی کرکٹ

کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14اپریل 2014ء) برطانوی شاہی جوڑا کرکٹ ورلڈ کپ دوہزار پندرہ کی تشہیر کے لیے نیوزی لینڈ پہنچ گیا، جہاں شہزادہ ولیئم اور کیٹ میڈلٹن نے کرکٹ کھیل کر تقریب کی رونق دوبالا کردی۔

(جاری ہے)

اسٹائلش لباس اور اونچی ایڑی کے جوتے پہن کر برطانوی شہزادی نے بلا گھمایا، تو سوٹ بوٹ میں ملبوس شہزادہ ولیم کی بالنگ بھی لاجواب رہی، نیوزی لینڈ کی سابق بیسٹ ومین ڈیبی نے کیٹ کو بیٹکنگ ٹپس دیں، تو نیوزی لینڈ کے اسٹار کرکٹر رچرڈ شہزادے ولیم کو بالنگ کے گر سکھاتے نظر آئے۔


شاہی جوڑے کا یہ کرکٹ میچ نیوزی لینڈ میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ کی تشہیری تقریب کا حصہ ہے، شہزادہ ولیم نے کرائسٹ چرچ کے گراؤنڈ ہیگلے اوول میں ورلڈ کپ ٹرافی کی بھی نمائش کی۔ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا آئی سی سی ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ کے مشترکہ میزبان ہیں کرکٹ کے اس میگا ایونٹ کا کی اففتاحی تقریب کرائسٹ چرچ میں ہوگی۔

وقت اشاعت : 14/04/2014 - 17:38:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :