یوراج سنگھ کے ساتھ گینگنم ڈانس کروں گا، کرس گیل

منگل 15 اپریل 2014 12:27

یوراج سنگھ کے ساتھ گینگنم ڈانس کروں گا، کرس گیل

بنگلور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اپریل 2014ء) ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل کا کہنا ہے کہ رائل چیلنجرز بنگلور میں یوراج سنگھ کے ساتھ مل کر گینگنم ڈانس کروں گا۔

(جاری ہے)

مجھے یقین ہے کہ وہ بھی میرا ساتھ دینے کیلیے تیار ہونگے، اس کھیل کے دوران ہم دونوں مل کر شائقین کو محظوظ کریں گے انھوں نے کہا کہ میں آئی پی ایل میں ایک بار پھر کچھ بڑے انٹرنیشنل اسٹارز کے ساتھ کام کرنے کیلیے بے چین ہوں، کپتان ویرات کوہلی بہتر فارم میں ہیں، ہم ٹرافی حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

وقت اشاعت : 15/04/2014 - 12:27:03