باکسنگ کو فروغ دینے کیلئے ’’پاکستان پریمئر باکسنگ ‘‘ کی تشکیل

ْ امجد علی چیئرمین،فیضی خان صدر،صیغم مثیل جنرل سیکرٹری اورشاہد منصور فنا نس سیکرٹری منتخب

جمعہ 5 فروری 2021 15:56

باکسنگ کو فروغ دینے کیلئے ’’پاکستان پریمئر باکسنگ ‘‘ کی تشکیل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2021ء) پاکستان کے سابق انٹر نیشنل باکسرزملک میں باکسنگ کے کھیل کو تباہی سے بچانے اور باکسنگ کی پروموشن کیلئے میدان میں آگئے۔ تفصیلات کے مطابق باکسنگ کے کھیل میں پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرنے والے سابق پاکستانی انٹرنیشنل باکسرز نے ملک میں موجود بے پناہ صلاحیتوں کے حامل باکسرز کے ٹیلنٹ کو زنگ آلود ہونے سے بچانے اور کلب باکسنگ کو فعال کرنے سمیت باکسنگ کے کھیل کو گراس روٹ لیول سے فروغ دینے کیلئے ایک تنظیم ’’پاکستان پریمئر باکسنگ ‘‘ تشکیل دی ہے۔

سابق پاکستانی انٹرنیشنل باکسرز کے اجلاس میں سابق انٹرنیشنل باکسر امجد علی کو پاکستان پریمئیر باکسنگ کا چیئرمین ، سابق انٹرنیشنل باکسرفیضی خان کو صدر ، سابق انٹرنیشنل باکسرصیغم مثیل کوجنرل سیکرٹری اورسابق انٹرنیشنل باکسرشاہد منصور کو فنا نس سیکرٹری منتخب کیا گیا۔

(جاری ہے)

دیگر عہدیداروں میںشاہدالحق (اسلام آباد)،رانا مجاہد ،احمد ناصر (پنجاب)،کمانڈر(ر)محمد علی ،صابر بلوچ(سندھ) سینئر نائب صدور ،طارق میر،انعام اللہ خان غازی نائب صدورمنتخب ہوئے۔

بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے سینئر نائب صدرو سمیت ایگزیکٹیو کونسل ارکین کے ناموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ پاکستان پریمئر باکسنگ کے اجلاس میں میڈیکل کمیشن اور ریفری ججز کمیشن بھی تشکیل دیئے گئے۔میڈیکل کمیشن ایس اے ملک کی سربراہی میں کام کرے گا جبکہ انعام اللہ خان غازی کو ریفری ججز کمیشن کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔اجلاس کے اختتام پرپاکستان پریمئیر باکسنگ کے نو منتخب عہدیداروں نے باکسنگ کے کھیل کو گراس روٹ لیول سے فروغ دینے کا عہد کیا۔
وقت اشاعت : 05/02/2021 - 15:56:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :