قومی کرکٹرز سعید اجمل اور محمد حفیظ نے مستقبل کے اسٹار زکھلاڑیوں کی تلاش شروع کر دی
منگل 15 اپریل 2014 17:26
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15اپریل 2014ء) قومی کرکٹرز سعید اجمل اور محمد حفیظ نے مستقبل کے اسٹار زکھلاڑیوں کی تلاش شروع کر دی ، سعید اجمل فیصل آباد میں ”لائل پور ٹیلنٹ ہنٹ“کے نام سے نوجوان کھلاڑیوں کے ٹرائلز لے رہے ہیں اور انہیں تربیت دینے کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے ۔ دوسری جانب سرگودھا میں محمد حفیظ ”اسکلز ٹو شائن“نامی پانچ روزہ کیمپ شروع کر رکھا ہے ۔
سعیداجمل بالخصوص اسپن گیندبازوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے پیش پیش ہیں جبکہ حفیظ پاکستان انڈر19 کے سابق کوچ اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچ منصور رانا کے ساتھ سرگودھا میں ہیں۔ سرگودھا میں ٹرائلز کے بعد اب ان کھلاڑیوں کا پانچ روزہ تربیتی کیمپ لگایاجارہاہے جس میں منصور رانا ذمہ دار ہوں گے جبکہ پاکستان کے سابق فیلڈنگ کوچ اور حال ہی میں قومی خواتین ٹیم کی کوچنگ کرنے والے محتشم رشید بھی ان کے ساتھ ہیں۔(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں کراچی ، لاہور اور ملتان نے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی
-
چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر بے سہارا ،یتیم بچے پاک نیوزی لینڈ سیریز کا چوتھا میچ دیکھیں گے
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا