یوم کشمیر خیبرپختونخوا جونیئر سکواش چیمپئن شپ کا آغاز

جمعہ 5 فروری 2021 18:17

یوم کشمیر خیبرپختونخوا جونیئر سکواش چیمپئن شپ کا آغاز
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2021ء) یوم کشمیر خیبرپختونخوا جونیئر سکواش چیمپئن شپ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں شروع ہوگئی جس کا باضابطہ ایگزیکٹیو ممبر صوبائی سکواش ایسوسی ایشن شیر بہادر نے کیا ان کے ہمراہ سابق ورلڈ چیمپئن وصدر صوبائی سکواش ایسوسی ایشن قمرزمان ،سابق ورلڈ نمبر ٹو محب اللهخان ، سینئر سکواش کوچ منور زمان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

افتتاحی روز گرلز انڈر19 مقابلوں میں ہیرا عقیل نے بلقیس گلاب کو 11/2 11/1سے شکست دی ،ثناء بہادر نے کائنات جلیل کو 11/01/11سے شکست دی ، حفصہ یوسف نے وجیہہ الطاف کو دو صفر سے ، زہر عبدالله نے حسینہ خان کو دو صفر سے شکست دیکر کامیابی اپنے نام کرلی ، پری کواٹرفائنل میں ہیرا عقیل نے مہوش علی کو گیارہ پانچ ، گیارہ دو سے ہرایا ، ثنابہادر نے حفصہ یوسف کو گیارہ چار گیارہ تین سے شکست دی ، ام کلثوم نے منہاس کو گیارہ آٹھ گیارہ پانچ سے شکست دی جبکہ آخری کواٹر میں زہرہ عبدالله نے عائشہ عالم کو گیارہ تین اور گیارہ چھ سے شکست دیکر آگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔

(جاری ہے)

انڈر17 بوائز کیٹگری کے پہلے رائونڈ میں ہاشر کفایت نے معین الدین کو دو صفر سے شکست دی ، فہد نے اکرام کو دو صفر ، ایم حارث نے ایم حسین کو دو صفر ، شعیب افضل نے حبیب زیب کو دو صفر ، ایم حماد نے شمس کو دو صفر ، حارث احمد نے آفاق خان کو دو صفر ، ایم عباس نے شہزاد کو دو صفر اور ملک اذان نے راحیم عباس کو دو صفر سے شکست دیکر آگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔
وقت اشاعت : 05/02/2021 - 18:17:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :