ویں نیشنل ٹریک سائیکلنگ چمپئن شپ 29 مارچ سے شروع ہو گی

ہفتہ 6 فروری 2021 15:28

ویں نیشنل ٹریک سائیکلنگ چمپئن شپ 29 مارچ سے شروع ہو گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2021ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام 66ویں نیشنل ٹریک سائیکلنگ چمپئن شپ 29 مارچ سے لاہور میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ کے مطابق چمپئن شپ میں ایلیٹ مینز، ایلیٹ ویمن اورجونیئر مینز اور جونیئر ویمن کے مقابلے رکھے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈ، سوئی نادرن گیس، پی او ایف واہ، بائیکستان کلب کراچی کے علاوہ صوبائی ایسوسی ایشنز پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد شامل ہیں، اور یہ ٹیمیں 15 فروری سے قبل چمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق کروا سکتے ہیں اور چمپئن شپ میں شرکت کرنے کے لئے کھلاڑی 28 مارچ کو لاہور پہنچیں گے، چمپئن شپ 31 مارچ تک جاری رہے گی اور چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں کرونا وائرس کے پھلاؤ سے بچنے کے لئے ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائیگا۔

وقت اشاعت : 06/02/2021 - 15:28:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :