جو روٹ نے کیریئر کے 100 ویں ٹیسٹ میں انضمام الحق کا 16 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

100 ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری سکور کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 6 فروری 2021 16:07

جو روٹ نے کیریئر کے 100 ویں ٹیسٹ میں انضمام الحق کا 16 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
چنائی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 فروری 2021ء ) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ کیرئیر کے 100 ویں ٹیسٹ میچ کے دوران ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں اور پاکستان کے لیجنڈری بلے باز انضمام الحق کا ریکارڈ بھی توڑ دیاہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ چدم برم سٹیڈیم، چنائی میں جاری ہے اور یہ جو روٹ کے کیرئیر کا 100 واں ٹیسٹ میچ ہے جس میں وہ انتہائی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبل سنچری مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔

30 سالہ جو روٹ نے 2012ء میں انگلینڈ کی جانب سے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور اب تک وہ بطور کپتان 3 مرتبہ ڈبل سنچری بنا چکے ہیں اور مجموعی طور پر 5 ڈبل سنچریاں بنا چکے ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے 100 ویں ٹیسٹ میچ میں سنچری بنا کر دنیا کا 9واں بلے باز ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور لیجنڈ بلے باز انضمام الحق نے اس سے قبل 2005ء میں بھارت کے خلاف بنگلور میں اپنے کیرئیر کے 100 ویں ٹیسٹ میچ میں 184 رنز بنائے تھے جبکہ آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنے 100 ویں ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچری سکور کر رکھی ہے۔                                                                                                 
وقت اشاعت : 06/02/2021 - 16:07:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :