محمد شبیر کی عمدہ کارکردگی ، چیف آف دی ائیر اسٹاف اوپن گالف ٹائٹل پر اپنی گرفت مضبوط کر لی

ہفتہ 6 فروری 2021 21:42

محمد شبیر کی عمدہ کارکردگی ، چیف آف دی ائیر اسٹاف اوپن گالف ٹائٹل پر اپنی گرفت مضبوط کر لی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2021ء) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2021ء) 40ویں چیف آف ائیر اسٹاف اوپن گالف چیمپین شپ کے تیسرے راؤنڈ کے اختتام پرمحمد شبیر 213 اسکور(3 انڈر پار) کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئے۔ ان کے قریبی مدمقابل محمد اشفاق دوسرے نمبر پر 214 اسکور (2 انڈر پار)پر رہے، جبکہ محمد منئیر تیسری پوزیشن215 اسکور( 1 انڈرپار) پر رہے۔

(جاری ہے)

امیچورگراس کیٹیگری میں صائم شازلی نے 239 اسکور(23اوور پار) کے ساتھ ٹائٹل جیت لیا۔ جبکہ عمر خالد239 اسکور( 23اوور پار) کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔عمر شیخو خان نے 230 اسکور( 14 اوور پار) کے ساتھ نیٹ کیٹیگری کا ٹائٹل جیتا اور حمزہ شیخو خان 234 (18 اوور پار)پر دوسرے نمبر پر رہے۔پاکستان گالف سرکٹ کی اس چمپین شپ کااختتام کل ایک شاندار تقریب میں ہوگا۔ جہاں جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیئے جائیں گے۔ ملک بھر سے آنے والے گالفرز، اس خوبصورت موسم اور سرسبز گالف کورس میں کھیل سے بھرپور لطف اندوز ہورہے ہیں۔
وقت اشاعت : 06/02/2021 - 21:42:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :