کراچی ،ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے باڈی بلڈر چیمپئن کو قتل کردیا

مقتول باڈی بلڈر سٹیٹ ایجنسی میں بیٹھا تھا ،ایک ڈاکو اندر داخل ہوا اور لوٹ مار شروع کردی، مزاحمت پر باڈی بلڈر فاروق رفیق نے ڈاکو کا سر بھی پھاڑا :پولیس

Shehryar Abbasi شہریار عباسی اتوار 7 فروری 2021 12:43

کراچی ،ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے باڈی بلڈر چیمپئن کو قتل کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 فروری2021ء) کراچی میں دوران ڈکیتی ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے باڈی بلڈر چیمپئن کو قتل کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کردی ۔ پولیس کے مطابق ڈکیتی کا واقعہ ہفتہ 6 فروری کی رات پیش آیا۔ مقتول باڈی بلڈر اسٹیٹ ایجنسی میں بیٹھا تھا کہ اس دوران ایک ڈاکو اندر داخل ہوا اور لوٹ مار شروع کردی۔

لوٹ مار میں مزاحمت پر فاروق رفیق نے ڈاکو کا سر بھی پھاڑ دیا تھا، تاہم ہاتھا پائی بڑھنے پر ڈاکوؤں نے ان پر فائرنگ سے جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈاکوؤں کی تعداد 6 تھی، جو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔ فائرنگ کے بعد ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

فاروق رفیق کراچی چیمپئن سمیت مسٹر سینٹرل بھی رہ چکے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے ، شہر میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مجرموں کو پکڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ شہر قائد میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں شدید اضافہ ہوگیا ہے۔ آئے دن کوئی نہ کوئی ڈکیتی کی خبر سامنے آتی رہتی ہے جبکہ پولیس اور انتظامیہ ان وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام نظر آ رہی ہے ۔ گزشتہ دنوں دوران ڈکیتی زیادتی کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے تھے تاہم پولیس کی جانب سے اس واقعے پر بھی کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے ۔                                                                           
وقت اشاعت : 07/02/2021 - 12:43:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :