اصلاح الدین صدیقی قومی ہاکی ٹیم کے چیف سلیکٹر ،شہناز شیخ ہیڈ کوچ/مینیجر ہونگے ،ناراض اولمپینز کو منانے کیلئے کمیٹی بھی قائم،جونیئر ہاکی ورلڈ کپ تک بننے والی نئی مینجمنٹ میں منظور الحسن ہیڈ کوچ / منیجر ہونگے،ڈومیسٹک مقابلوں میں کھلاڑیوں کی عمر کی حد 35برس تک کر دی گئی ،صدر پی ایچ ایف چوہدری اختر رسول کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،پنجاب حکومت سے کچھ گرانٹ ملی ہے ،باقی ملنے والی ہے ،اب صدر اور سیکرٹری نہیں ٹیم مینجمنٹ ٹارگٹ مقرر کریگی ‘رانا مجاہد

بدھ 16 اپریل 2014 18:59

اصلاح الدین صدیقی قومی ہاکی ٹیم کے چیف سلیکٹر ،شہناز شیخ ہیڈ کوچ/مینیجر ہونگے ،ناراض اولمپینز کو منانے کیلئے کمیٹی بھی قائم،جونیئر ہاکی ورلڈ کپ تک بننے والی نئی مینجمنٹ میں منظور الحسن ہیڈ کوچ / منیجر ہونگے،ڈومیسٹک مقابلوں میں کھلاڑیوں کی عمر کی حد 35برس تک کر دی گئی ،صدر پی ایچ ایف چوہدری اختر رسول کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،پنجاب حکومت سے کچھ گرانٹ ملی ہے ،باقی ملنے والی ہے ،اب صدر اور سیکرٹری نہیں ٹیم مینجمنٹ ٹارگٹ مقرر کریگی ‘رانا مجاہد

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل۔2014ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سینئر اور جونیئر ہاکی ٹیموں کی مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا ،سینئر قومی ہاکی ٹیم کیلئے مینجمنٹ کمیٹی کا2016اولمپکس تک تقرری کیا گیا ہے جن میں شہناز شیخ ہیڈ کوچ /مینیجر جبکہ اصلاح الدین صدیقی کو قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا ہے ،جونیئر ہاکی ورلڈ کپ تک بننے والی نئی مینجمنٹ میں منظور الحسن ہیڈ کوچ / منیجر ہوں گے ،فیڈریشن نے ناراض اولمپیئنز کو منانے کیلئے بھی کمیٹی تشکیل دیدی ۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس صدر چوہدری اختر رسول کی صدارت میں نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں منعقد ہو ا۔ اجلاس میں ہاکی کے کھیل کے فروغ اور ترقی کے لئے تجاویز زیر بحث آئیں اوراہم اقدامات کی باضابطہ منظوری دی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے اختتام پر پی ایچ ایف کے سیکرٹری رانا مجاہد نے شہناز شیخ ،صلاح الدین صدیقی ،شہباز سینئر اور اخلاق احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کر کے میڈیا کو اجلاس کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

میڈیا کو آگاہ کیا گیا کہ قومی ہاکی ٹیم کیلئے مینجمنٹ کی تقرری 2016اولمپکس تک کی گئی ہے ۔جسکے مطابق صلاح الدین صدیقی کو قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر ارکان میں ارشد چوہدری، خالد بشیر، مصدق حسین، اورایاز محمود شامل ہیں ،مذکورہ سلیکشن کمیٹی قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ ساتھ ڈومیسٹک سطح پر بھی اپنے فرائض سر انجام دے گی۔شہناز شیخ ہیڈ کوچ /مینیجر کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ دیگر کوچز میں ناصر علی ،ملک شفقت ،سمیر حسین، ابوذر امراؤشامل ہیں ۔

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ تک بننے والی نئی مینجمنٹ میں منظور الحسن ہیڈ کوچ /مینیجر کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ انہیں قمر ابراہیم، کامران اشرف، ریحان بٹ، محمد عرفان سینئر اور محمد اخلاق کی خدمات بھی حاصل ہوں گی ۔سیکرٹری پی ایچ ایف نے بتایا کہ طاہر زمان ٹیم مینجمنٹ سے وابستہ نہیں ہوں گے لیکن وہ کوچنگ پروگرام کے ڈائریکٹر ہوں گے۔ انہوں نے ماضی کے تمام عظیم کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونے سے قومی کھیل کو فائدہ ہوگا۔

باقی بھی جو دوست ناراض ہیں انہیں منانے کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جس میں صلاح الدین صدیقی، شاہد علی خان، اخترالاسلام اور شہباز سینئر شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سے کچھ گرانٹ ملی ہے اور باقی ابھی ملنے والی ہے جس سے اس کھیل کو مزید ترقی ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اب صدر اور سیکرٹری قومی ہاکی ٹیم کا ٹارگٹ مقرر نہیں کریں گے بلکہ یہ ہدف ٹیم مینجمنٹ کرے گی۔

پی ایچ ایف کے زیر اہتمام ہونیوالے ڈومیسٹک مقابلوں میں کھلاڑیوں کی عمر کی حد تیس سال سے بڑھا کر 35برس تک کر دی گئی ہے۔چیف سلیکٹر صلاح الدین صدیقی نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح قومی کھیل ہاکی کو اسکا کھویا ہوا مقام واپس دلانا ہے اور ہم عہدوں کے لئے نہیں بلکہ ہاکی کی ترقی کے لئے ایک جگہ اکٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر فیصلہ میرٹ پر ہونا چاہیے اور جب یہ سلسلہ چل نکلے گا تو قومی کھیل ضرور ترقی کرے گا۔ہیڈ کوچ شہناز شیخ نے کہا کہ ہمارا ہدف ایشین گیمز ہے اور اسکے لئے بھرپور محنت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عہدوں کا کوئی لالچ نہیں ہم چاہتے ہیں جن لوگوں کو تجربہ ہے اس سے استفادہ کیا جائے ۔

وقت اشاعت : 16/04/2014 - 18:59:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :