کیپٹن روح اللہ شہید خواتین ٹینس چمپئن شپ پشاور سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئی

وزیراعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و نشریات کامران بنگش نے شارٹ کھیل کر ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 8 فروری 2021 15:56

کیپٹن روح اللہ شہید خواتین ٹینس چمپئن شپ پشاور سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،امجد علی خان) کیپٹن روح اللہ شہید خواتین ٹینس چمپئن شپ پشاور سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئی چیمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح وزیراعلی کے مشیر برائے اطلاعات و اعلی تعلیم کامران بنگش نے کیا۔ان کے ہمراہ توحید خان انصاف سپورٹس کلچر ونگ کے سربراہ کلیم خان،کیپٹن روح اللہ شہید کے بھائی کاشف خان مہمند،اے آئی پی ایس کے سیکرٹری جنرل امجد عزیز ملک، ، سینئر صحافی طارق آفاق،سینئر نائب صدر کے پی ٹینس سراج انور خان، سیکرٹری ٹینس ایسوسی ایشن عمر آیاز خلیل،آرگنائزنگ سیکرٹری اورین جاسیا،کوچ نعمان خان، کوچ رومان گل، کوچ ملک ذاکر اللہ، چیف ریفری شہریار خان اور امپائر حمزہ رومان سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں ، خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقدہ چیمپئن شپدو دن تک جاری رہیگی جس میں خواتین سنگل اور ڈبل کے مقابلے منعقدہونگے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلی کے مشیر برائے اطلاعات و اعلی تعلیم کامران بنگش نے شارٹ کھیل کر ٹورنامنٹ کا آغاز کیا۔

انہوں نے خواتین کھلاڑیوں سے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان چونکہ خود ایک سپورٹس مین ہیں اس لئے ملک میں کھیلوں کے فروغ ان کی اولین ترجیح ہے اور خصوصا صوبائی حکومت بھی اس ضمن میں خواتین اور مرد کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولیات دے رہی ہے۔

اس موقع پرٹورنامنٹکی آرگنائزنگ سیکرٹری اورین جاسیا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی سپورٹس اسنفندیار خٹک اور ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کی انتہائی مشکور ہوں کہ جنہوں نے خواتین ٹورنامنٹ کے لئے ہمارے سپانسر کیا اور ہمارے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔پہلے روز کھیلے گئے میچوں میں کے پی نمبر 1ٹاپ سیڈ و اورین جاسیا نے زائرہ کو 6-1اور6-1سے ہرایا جبکہ دوسرے میچ میں مریم فضل نے زینب کو 6-1اور6-4سے شکست دی، تیسرے میچ میں کشمالہ نے کلثوم کو6-4اور6-4سے شکست دی، چوتھے میچ میں عروج نے سائرہ کو6-1,6-1سے شکست دی، پانچویں میچ میں انعمنے رابعہ کو 6-1,6-4سے شکست دی جبکہ حریم نے سمیرہ کو6-0,6-0سے شکست دی۔کوارٹر فائنل کے مقابلے آج ہونگے۔
وقت اشاعت : 08/02/2021 - 15:56:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :