کلیم اعوان کی سپر ویژن میں شکریہ پاک آرمی ٹور ڈی کراچی سائیکلنگ ایڈونچرکا جوش و ولولے کے ساتھ انعقاد

پیر 8 فروری 2021 16:31

کلیم اعوان کی سپر ویژن میں شکریہ پاک آرمی ٹور ڈی کراچی سائیکلنگ ایڈونچرکا جوش و ولولے کے ساتھ انعقاد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2021ء) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سندھ کے صحرا میں جنگل کو منگل کرنے والے سندھ کے سائیکلسٹوں نے پاک آرمی کو تاریخ ساز اور دنیا کی خوبصورت ترین سائیکل ریس کا انعقاد کرنے اور پوزیشن حاصل کرنے والے سائیکلسٹوں خصوصاً لیاری کراچی کے سائیکلسٹوں میں ہزاروں لاکھوں روپے کے نقد انعامات دینے اور ان غریب سائیکلسٹوں کو پاکستان آرمی کے افسران و جوانوں کی طر ف سے بے انتہا محبت ، پیار اور شفقت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے آج کراچی میں سندھ سے تعلق رکھنے والے اور’’پہلی پاکستان آرمی ٹور ڈی تھرپارکرپاکستان زندہ باد سائیکل ریس‘‘ میں حصہ لینے والے 30تیز رفتار سائیکلسٹوں نے مزار قائد سے سندھ سائیکلنگ ایسو سی ایشن کے سیکریٹری جنرل ملک کلیم احمد اعوان کی قیادت میں بڑے بڑے پاکستانی جھنڈے لگا کر اپنی50کلومیٹر طویل سفر کا آغاز کیا اور شاہراہ قائدین ، شاہراہ فیصل، ملیر کینٹ بائی پاس، سپر ہائی وے ، سہراب گوٹھ،فیڈرل بی ایریا، نارتھ ناظم آباد، حسن اسکوائر سے ہوتے ہوئے واپس مزار قائد پہنچ کر اپنے ایڈونچر کا اختتام کیا۔

(جاری ہے)

ایڈونچر کے اختتام پر کلیم اعوان نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی نے سندھ بھر کے سائیکلسٹوں خصوصاً لیاری کراچی کے سائیکلسٹوں کی صلاحیتوں کو جلا بخشی اور ان کی صلاحیتوں کو دنیا بھر میں روشناس کرانے کے لئے ٹور ڈی تھرپارکر سائیکل ریس میں مدعو کیا۔ واضح رہے کہ کراچی کی ٹیم A، ٹیم Bاورٹیم Cنے ایک گولڈ اور تین سلور میڈل حاصل کرکے ٹور ڈی تھرپارکر سائیکل ریس میں اوور آل دوسری ، تیسری اور پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی اور ان کی صلاحیتوں کو دیکھ کر پاکستان آرمی کے اعلیٰ افسران دنگ و ششدر رہے گئے تھے اور انہوںنے پوزیشن حاصل کرنے والے سائیکلسٹوں کو پاک آرمی میں ملازمت دینے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
وقت اشاعت : 08/02/2021 - 16:31:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :