یوم یک جہتی کشمیر کی مناسبت سے پشاور میں جاری کشمیر ڈے کے پی جونیئر بوائز و گرلز سکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی

گزشتہ روز پشاور سپورٹس کمپلیکس میں واقع قمرزمان سکواش کمپلیکس میں ہونیوالے فائنل مقابلوں کے موقع پر کے پی سکواش ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبر سجاد خلیل مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 8 فروری 2021 17:39

یوم یک جہتی کشمیر کی مناسبت سے پشاور میں جاری کشمیر ڈے کے پی جونیئر بوائز و گرلز سکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،امجد علی خان) یوم یک جہتی کشمیر کی مناسبت سے پشاور میں جاری کشمیر ڈے کے پی جونیئر بوائز و گرلز سکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی گزشتہ روز پشاور سپورٹس کمپلیکس میں واقع قمرزمان سکواش کمپلیکس میں ہونیوالے فائنل مقابلوں کے موقع پر کے پی سکواش ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبر سجاد خلیل مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ سابق ورلڈ چیمپئن قمرزمان 'محب اللہ خان 'شیر بہادر'وزیر محمد'چیف آرگنائزر منور زمان'کوچ اور دیگر شخصیات موجود تھیں'گزشتہ روز ہونیوالے بوائز انڈر15 فائنل مقابلوں میں کے پی کے ایم اذان خلیل نے کے پی کے ہی ابراہیم محب کے خلاف گیارہ پانچ'بارہ چودہ 'گیارہ پانچ اور گیارہ تین سے کامیابی اپنے نام کی انڈر17 بوائز کے فائنل میں واپڈا کے یاسین خٹک نے کے پی کے محمد شعیب افضل کے کلاف گیارہ چار ' گیار ہ نو اور گیارہ پندرہ سے ٹرافی جیت لی 'انڈر19 گرلز فائنل میں کے پی کی حراء عقیل نے آرمی کی ثناء بہادر کے خلاف نو گیارہ 'گیارہ آٹھ 'گیارہ پانچ اور گیارہ آٹھ سے کامیابی حاصل کی آخر میں ونر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

وقت اشاعت : 08/02/2021 - 17:39:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :