پاک بھارت کرکٹ سیریز آئندہ سال پاکستان میں کھیلی جائیگی،نجم سیٹھی
جمعرات 17 اپریل 2014 17:00
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17اپریل 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بھارت کے خلاف ہوم سیریز کروانے کی نوید سنا دی ، کہتے ہیں اگر سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا تو پاکستان ہمسایہ ملک کی آئندہ سال میزبانی کرے گا۔ بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کو انٹرویو دیتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ فیوچر ٹور پروگرام کے تحت تمام بڑی ٹیموں کے ساتھ معاہدے تسلی بخش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت دیگر ٹیسٹ پلئینگ ممالک پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلیں گے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ بی سی سی آئی کی جانب سے پاک بھارت سیریز کی گارنٹی دی گئی ہے۔انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ آئی پی ایل کے بعد بی سی سی آئی پاک بھارت ٹی 20 کے تین میچوں کی سیریز یو اے ای ہی میں منعقد کروا دے۔(جاری ہے)
بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کو انٹرویو دیتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ فیوچر ٹور پروگرام کے تحت تمام بڑی ٹیموں کے ساتھ معاہدے تسلی بخش ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت دیگر ٹیسٹ پلئینگ ممالک پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلیں گے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ بی سی سی آئی کی جانب سے پاک بھارت سیریز کی گارنٹی دی گئی ہے۔انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ آئی پی ایل کے بعد بی سی سی آئی پاک بھارت ٹی 20 کے تین میچوں کی سیریز یو اے ای ہی میں منعقد کروا دے۔پی سی بی چیئرمین کا کہنا تھا کہ بگ تھری کے حق میں ووٹ دینے یا نہ دینے پر کسی قسم کا دباؤ نہیں تھا۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ بڑی ٹیموں کے ساتھ کرکٹ سیریز کے نشریاتی حقوق پر آئندہ ماہ کام شروع ہو گا جس کے نتائج جون میں حاصل کر لیے جائیں گے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ بڑی ٹیموں کے ساتھ دو طرفہ سیزیز کے معاملے پر کچھ معمولی باتیں طے ہونی والی رہ گئی ہے جس کے بعد معاہدوں کو تحریری شکل دی جائے گی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت پر بی سی سی آئی سے تاحال کوئی بات نہیں ہوئی۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Cricket/219077#sthash.iW2vQqER.dpuf
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
رکن صوبائی اسمبلی حنیف خان پتافی کا سپورٹس کمپلیکس ڈیرہ غازی خان کا دورہ،انتظامات پر تشویش کا اظہار
-
اے سی سی پریمیئر کپ سیمی فائنل، اومان نے ہانگ کانگ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کو لیکر بھارت نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ شروع کردیا
-
کھیلوں کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سندھ اسپورٹس سٹی بنائیں گی: وزیر کھیل سندھ
-
بھارت کے 2 پہلوان ایشین اولمپک کوالیفائر میں شرکت سے محروم ہوگئے