چھٹا کوچنگ اور ممنوعہ ادویات کی روک تھام کے لئے کورس 12 فروری کو ہوگا

منگل 9 فروری 2021 13:23

چھٹا کوچنگ اور ممنوعہ ادویات کی روک تھام کے لئے کورس 12 فروری کو ہوگا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2021ء) پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے زیراہتمام چھٹا کوچنگ اور ممنوعہ ادویات کی روک تھام کے لئے کورس 12 فروری کو لاہور میں ہوگا۔ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق اقبال نے بتایاکہ کورس کی تیاریاں روز و شور سے جاری ہیں۔ کورس صبح دس بجے سے شام چار بجے تک ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کورس منعقد کروانے کا مقصد یہ ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو ممنوعہ ادویات کے مضر اثرات سے بچنے کے لئے آگاہی فراہم کرنا ہے اور ان ادویات کے استعمال سے سال میں بہت سے کھلاڑی اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

کورس میں جم مالکان، کوچز اور کھلاڑی شرکت کرسکتے ہیں اور کورس میں شرکت کے خواہش مند اپنے اپنے ناموں کی رجسٹریشن 10 فروی تک پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے پاس کروا سکتے ہیں۔کورس کے دوران کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا۔
وقت اشاعت : 09/02/2021 - 13:23:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :