سدرن پنجاب انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ پرسوں شروع ہوگا

منگل 9 فروری 2021 13:38

سدرن پنجاب انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ پرسوں شروع ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2021ء) بی آئی ایس ایل فورسدرن پنجاب انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ پرسوں جمعرات  سے ملتان میں شروع ہوگا  ۔  پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل گروپ کیپٹن طاہر سلطان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ میں دس ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ 15 فروری تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ سے صوبے سکواش کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔
وقت اشاعت : 09/02/2021 - 13:38:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :