- Home
- Sports
- News
- حالات بہتر رہے اور سب کچھ طے شدہ حکمت عملی کے تحت ہوا تو آئندہ برس پاکستان بھارت سے سیریز کی میزبانی ..
حالات بہتر رہے اور سب کچھ طے شدہ حکمت عملی کے تحت ہوا تو آئندہ برس پاکستان بھارت سے سیریز کی میزبانی کریگا‘ نجم سیٹھی،پاک بھارت کرکٹ کی بحالی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے،تمام ممالک تحریری رضا مندی پر پاکستان سے کھیلنے کیلئے تیار ہیں، آئی سی سی نے وعدہ کیا ہے محمد عامر کی پابندی میں نرمی پر غور کیا جائیگا ،بورڈ رواں ماہ کے دوران ہی کوچز اور انتظامیہ کی تقرری کیلئے کوشاں ہے ،بگ تھری کی حمایت کا انحصار پاکستان کیلئے اچھے شیڈول پر ہو گا، بگ تھری کی حمایت فیوچر ٹور پروگرام سے مشروط ہے‘ چیئرمین پی سی بی ۔ تفصیلی خبر
جمعرات 17 اپریل 2014 20:55
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اگر حالات بہتر رہے اور سب کچھ طے شدہ حکمت عملی کے تحت ہوا تو آئندہ برس پاکستان بھارت سے سیریز کی میزبانی کرے گا،پاک بھارت کرکٹ کی بحالی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، تمام ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک آئندہ آٹھ سالوں کیلئے تحریری رضا مندی پر پاکستان سے کھیلنے کیلئے تیار ہیں، آئی سی سی نے وعدہ کیا ہے کہ محمد عامر کی پابندی میں نرمی پر غور کیا جائیگا اور اگر جون میں عامر کے حق میں فیصلہ ہوا تو وہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل سکیں گے او رانکی سزا بھی مزید کم ہو جائیگی،بورڈ رواں ماہ کے دوران ہی کوچز اور انتظامیہ کی تقرری کیلئے کوشاں ہے تا کہ تمام تر توجہ ورلڈ کپ پر مرکوز کی جا سکے۔
غیر ملکی اخبار کو انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے بھارت سمیت آئی سی سی کے تمام مستقل رکن ممالک پاکستان سے باہمی سیریز کھیلنے پر رضا مند ہیں، چند قانونی نکات طے ہوجانے کے بعد متعلقہ کرکٹ بورڈز کی جانب سے جلد ہی تحریری یقین دہانیاں بھی حاصل کرلی جائیں گی۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
رکن صوبائی اسمبلی حنیف خان پتافی کا سپورٹس کمپلیکس ڈیرہ غازی خان کا دورہ،انتظامات پر تشویش کا اظہار
-
اے سی سی پریمیئر کپ سیمی فائنل، اومان نے ہانگ کانگ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کو لیکر بھارت نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ شروع کردیا
-
کھیلوں کے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے سندھ اسپورٹس سٹی بنائیں گی: وزیر کھیل سندھ
-
بھارت کے 2 پہلوان ایشین اولمپک کوالیفائر میں شرکت سے محروم ہوگئے