اماراتی کرکٹ بورڈ کا آئی پی ایل طرز کی ٹی ٹونٹی لیگ کروانے کے منصوبے کا اعلان

ہائی پروفائل ٹورنامنٹ دسمبر2021ء یا جنوری 2022ء میں منعقد ہوگا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 9 فروری 2021 18:54

اماراتی کرکٹ بورڈ کا آئی پی ایل طرز کی ٹی ٹونٹی لیگ کروانے کے منصوبے کا اعلان
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 فروری 2021ء ) اماراتی کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے بڑے بین الاقوامی سٹارز پر مشتمل متحدہ عرب امارات کی اپنی خصوصی ٹی ٹونٹی لیگ کروانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اماراتی کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لیگ کو ای سی بی کے چیئرمین شیخ نہیان مبارک النہیان نے منظور کیا ہے۔ ہائی پروفائل ٹورنامنٹ دسمبر2021ء یا جنوری 2022ء میں منعقد ہوگا۔

متحدہ عرب امارات میں ٹی 20 لیگ انڈین پریمیر لیگ کی طرح فرنچائز پر مبنی ایونٹ ہوگی جس میں بڑے بین الاقوامی کرکٹرز کو راغب کیا جائے گا۔ ای سی بی بورڈ کے ممبر اور سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر طیب کمالی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی ٹی 20 لیگ کے آغاز پر خوشی ہے جس کا ہمیں یقین ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کھیلی جارہی کرکٹ کی بڑھوتری اور مقبولیت میں اضافہ ہوگا، ہم یہ بھی امید رکھتے ہیں کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم کھلاڑی ایسے مواقع کے ذریعے ترقی کرتے رہیں گے اور بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت بناتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ای سی بی کے وائس چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل کے بورڈ ممبر خالد ال زرونی نے کہا کہ ہم اس لیگ کو اپنے ٹورنامنٹ کیلنڈر کی بڑھوتری میں ایک اور اہم قدم کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ اماراتی کرکٹ اور متحدہ عرب امارات کی ایسے اقدامات کو شناخت دینے کی ایک تاریخ ہے جو کھیل کی کامیابی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ہمارے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
وقت اشاعت : 09/02/2021 - 18:54:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :