جونیئر ہاکی ٹیم کا فٹنس اینڈ اسکلز جونیئر ٹریننگ کیمپ 12 تا 24 فروری عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوگا

منگل 9 فروری 2021 23:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2021ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق جونیئر ہاکی ٹیم کیہیڈ کوچ اولمپیئن دانش کلیم کی زیر نگرانی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے 12فروری تا 24 فروری فٹنس اینڈ اسکلز جونیئر ٹریننگ کیمپ عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوگا. مزکورہ کیمپ میں 14 کھلاڑی شرکت کریں گی.

(جاری ہے)

جس میں رانا وحید (واپڈا), معین شکیل(سوئی سدرن), غضنفر علی(سوئی سدرن), وقار علی گول کیپر (واپڈا), محسن خان(ایئرفورس), عمیر(ماڑی پیٹرولیم), عقیل(ماڑی پیٹرولیم) , عبداللہ گول کیپر(ماڑی پیٹرولیم), رمضان خان(واپڈا), محب اللہ(واپڈا), مرتضی یعقوب (ماڑی پیٹرولیم), محمد انجم(واپڈا), حنان شاہد(لاہور) , علی رضا (فیصل آباد) شامل Jہیں.جبکہ جونیئر ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپیئن دانش کلیم(کسٹم) ,کوچ اولمپیئن سمیرحسین (ایئرفورس) اور ویڈیو انالسٹ کے فرائض ابوزر امراؤ سر انجام دیں گی.

وقت اشاعت : 09/02/2021 - 23:35:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :