پاکستانی نژاد برطانوی بیٹسمین عتیق جاوید کی شاندار ڈبل سنچری

جمعہ 18 اپریل 2014 13:05

پاکستانی نژاد برطانوی بیٹسمین عتیق جاوید کی شاندار ڈبل سنچری

وارکشائر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18اپریل 2014ء) پاکستانی نژاد برطانوی بیٹسمین عتیق جاوید نے وارکشائر کی سیکنڈ الیون کی جانب سے ڈبل سنچری اسکور کرکے سلیکٹرز کو اپنی طرف متوجہ کرلیا۔

(جاری ہے)

کینٹربری میں کھیلے گئے میچ میں عتیق جاوید نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے کینٹ اور نارتھ ہیمپٹن شائر کی کمبائنڈ ٹیم کیخلاف 200 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے 302 گیندوں پر 22 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے ڈبل سنچری اسکور کی، 22 سالہ بیٹسمین وارکشائر کی فرسٹ ڈویڑن ٹیم کا حصہ نہیں تاہم اس کارکردگی کے بعد انہیں ٹیم میں جگہ مل سکتی ہے، وارکشائر کی ٹیم کو پہلے میچ میں سسیکس کے خلاف شکست ہوئی تھی، امکان ہے کہ اتوار کو لنکاشائر کے خلاف ہونے والے میچ میں عتیق جاوید کو ان کی اچھی کارکردگی کا صلہ مل جائے گا۔

وقت اشاعت : 18/04/2014 - 13:05:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :