کمشنر چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ، نشتر کلب کی ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

بدھ 10 فروری 2021 12:32

کمشنر چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ، نشتر کلب کی ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2021ء) نشتر کلب کی ٹیم نے کمشنر چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں پہنچ گئی ۔ نشتر کلب نے ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں الفلاح کلب کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے  کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ میونسپل سٹیڈیم راولپنڈی میں جاری ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل مقابلے میں مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں بغیر کسی گول کے برابر رہیں۔

(جاری ہے)

میچ ک فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا جس میں نشتر کلب نے الفلاح کلب ک2-4 پنلٹی ککس سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ریفری کے فرائض ضرار پیزادہ کے انجام دیئے جبکہ ان کی معاونت شکیل سینئر اور حارث مشتاق نے کی۔ کمشنر چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی شوکت علی خان کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے جبکہ دیگر ممبران میں  طارق پرویز، خرم فاروقی، راجہ اشتیاق احمد اور اشرف اقبال شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 10/02/2021 - 12:32:50