نشتر کلب کمشنر چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

بدھ 10 فروری 2021 14:36

نشتر کلب کمشنر چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2021ء)نشتر کلب الفلاح کلب کو شکست دے کر کمشنر چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی، میونسپل سٹیڈیم راولپنڈی میں جاری ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل مقابلے میں مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں بغیر کسی گول کے برابر رہیں، میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا، جس میں نشتر کلب نے الفلاح کلب کو 4-2پنلٹی ککس سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، ریفری کے فرائض ضرار پیزادہ کے انجام دیئے جبکہ ان کی معاونت شکیل سینئر اور حارث مشتاق نے کی، کمشنر چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی شوکت علی خان کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے جبکہ دیگر ممبران میں طارق پرویز، خرم فاروقی، راجہ اشتیاق احمد اور اشرف اقبال شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 10/02/2021 - 14:36:12