کیپٹن روح اللہ شہید خواتین ٹینس چمپئن شپ اختتام پذیر

سیکرٹری سپورٹس عابد مجید نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

بدھ 10 فروری 2021 14:36

کیپٹن روح اللہ شہید خواتین ٹینس چمپئن شپ اختتام پذیر
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2021ء) کیپٹن روح اللہ شہید خواتین ٹینس چمپئن شپ اورین جاسیا نے جیت لی ،فائنل میں انعم فیاض کو دو صفر سے شکست ، مہمان خصوصی سیکرٹری سپورٹس عابد مجید نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ان کے ہمراہ ڈی جی سپورٹس اسفندیارخان خٹک ، پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند، چیئر مین صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن پروفیسر ڈاکٹر طاہر، سیکرٹری عمرآیاز خلیل ،کیپٹن روح اللہ شہید کے بھائی کاشف خان مہمند،اے آئی پی ایس کے سیکرٹری جنرل امجد عزیز ملک، ، سینئر صحافی طارق آفاق،سینئر نائب صدر کے پی ٹینس سراج انور خان، سیکرٹری ٹینس ایسوسی ایشن عمر آیاز خلیل،آرگنائزنگ سیکرٹری اورین جاسیا،کوچ نعمان خان، کوچ رومان گل، کوچ ملک ذاکر اللہ، چیف ریفری شہریار خان اور امپائر حمزہ رومان سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں ،ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے تعاون اور صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کیپٹن روح الله شہید خواتین ٹینس چیمپئن شپ کے مقابلے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں اختتام پذیر ہوگئی ، سنگل کیٹگری کے فائنل میں ٹاپ سیڈ اورین جاسیا نے انعم فیاض کو چھ دو چھ چار سے شکست دی جبکہ ڈبل میں اورین جاسیہ اور انعم نے عروج فاطمہ اور حریم فاطمہ کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کئے ۔

(جاری ہے)

آخر میں سیکرٹری سپورٹس نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خیبرپختونخوا اسفندیارخان خٹک نے کہا کہ صوبائی حکومت مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کھیلوں پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہے یہی وجہ ہے کہ صوبے کے تمام ڈویژن میں خواتین کیلئے علیحدہ انڈور جمنازیم کے ساتھ ساتھ انڈر16 اور انڈر21 گیمز میں بھی خواتین گیمز شامل ہیں انہوں نے بتایا کہ انڈر21 گیمز کا دوسرا مرحلہ مارچ میں شروع ہوگا جس کیلئے ٹرائلز فروری میں منعقد ہونگے ۔
وقت اشاعت : 10/02/2021 - 14:36:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :