سدرن پنجاب انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کل شروع ہو گا

بدھ 10 فروری 2021 16:47

سدرن پنجاب انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کل شروع ہو گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2021ء) بی آئی ایس ایل فورسدرن پنجاب انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کل جمعرات سے ملتان میں کھیلا جائے گا ۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل گروپ کیپٹن طاہر سلطان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ میں دس ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ ٹورنامنٹ 15 فروری تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ سے صوبے سکواش کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔
وقت اشاعت : 10/02/2021 - 16:47:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :