حفیظ کو باعزت ریٹائرمنٹ تک مواقع دینے چاہیئیں: یونس خان

میں ہی نہیں پوری ٹیم آل رائونڈر کی کمی محسوس کررہی ہے، وہ ٹیم کی جان ہیں :بیٹنگ کوچ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 11 فروری 2021 11:27

حفیظ کو باعزت ریٹائرمنٹ تک مواقع دینے چاہیئیں: یونس خان
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 فروری 2021ء ) قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے آل رائونڈر محمد حفیظ کو باعزت ریٹائرمنٹ تک مواقع دینے کی حمایت کردی۔

(جاری ہے)

ورچوئل پریس کانفرنس میں قومی ٹیم کے 43 سالہ بیٹنگ کوچ یونس خان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے پلیئرز کا اچھا پول میسر ہے، سینئر کرکٹرز بھی پرفارم کررہے ہیں، حالانکہ بدقسمتی سے 40 سالہ محمد حفیظ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے ہمارے ساتھ موجود نہیں ہیں لیکن انھوں نے انگلینڈ کے بعد نیوزی لینڈ میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، صرف میں ہی نہیں بلکہ پوری ٹی ٹونٹی ٹیم ان کی کمی محسوس کررہی ہے، وہ ہماری ٹیم کی جان ہیں۔

یونس خان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے سوال پوچھنا کہ سینئرز کا کیا بنے گا درست نہیں، میرے خیال میں اگر کوئی سینئر پرفارم کررہا ہے تو اس کو مزید مواقع دینا چاہیں، ہمیں ان کو ایسا پلیٹ فارم فراہم کریں کہ وہ خوشی سے ریٹائر ہوں، ہم سب ان کو اپنے کندھوں پر بٹھا کر میدان سے رخصت کریں تاکہ وہ خوشی خوشی جائیں اور تاحیات پاکستان کیلئے اچھی سوچیں رکھیں، وہ کوچنگ میں بھی آئیں تو خوشی سے نوجوانوں کی رہنمائی کرتے ہوئے اپنا تجربہ منتقل کریں۔                    
وقت اشاعت : 11/02/2021 - 11:27:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :