ریجنل سپر 50کپ ٹورنامنٹ میں کل ایک میچ کھیلا جائے گا

جمعرات 11 فروری 2021 11:56

جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2021ء) کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی ) کے زیر اہتمام ریجنل سپر 50کپ ٹورنامنٹ میں کل جمعہ کو ایک میچ کھیلا جائے گا، جس میں لیورڈ آئی لینڈ اور گیانا کی ٹیمیں اینٹیگواکے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ ٹورنامنٹ کا 47واں ایڈیشن جو  ویسٹ انڈیز میں جاری ہے ۔ ٹورنامنٹ میں چھ ڈومیسٹک ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں شامل 6 ٹیموں میں بارباڈوس،گیانا ،جمیکا،لیورڈ آئی لینڈ ،ٹرینیڈاڈ اینڈ  ٹوباگو اورونڈورڈآئی لینڈشامل ہیں ۔کرکٹ ویسٹ انڈیزنے 15 جون 2020 میں  2020-21ٹورنامنٹ کے لئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی تھی ۔ہر ٹیم میں  کم از کم پندرہ کھلاڑیوں نے  دستخط کیے ۔  واضح رہے کہ کرکٹ ویسٹ انڈیزنے دسمبر 2020 میں  تصدیق کی تھی کہ امریکہ ، کینیڈا ، کمبائنڈ کیمپس اور کالجز اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم  ایمرجنگ ٹیم ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے گی۔
وقت اشاعت : 11/02/2021 - 11:56:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :