راولپنڈی ڈویژنل خواتین ہاکی ٹیم کے چنائو کیلئے ایک روزہ ٹرائلز منگل کو ہونگے

ہفتہ 13 فروری 2021 15:30

راولپنڈی ڈویژنل خواتین ہاکی ٹیم کے چنائو کیلئے ایک روزہ ٹرائلز منگل کو ہونگے
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2021ء) راولپنڈی ڈویژنل خواتین ہاکی ٹیم کے چنائو کیلئے ایک روزہ ٹرائلز 16فروری بروز منگل کو دن گیارہ بجے شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم، راولپنڈی میں ہوں گے۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر راولپنڈی منظرشاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرائلز میں راولپنڈی ڈویژن کی کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں جن میں راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹرائلز میں حصہ لینے کیلئے عمر کی کوئی حد نہیں تاہم محکموں کے کھلاڑی ٹرائلز میں حصہ نہیں لے سکتے۔ کھلاڑیوں کیلئے راولپنڈی ڈویژن کا ڈومیسائل ،شناختی کارڈ یا ب فارم پر کم ازکم ایک ایڈریس ہونا ضروری ہے۔منتخب ٹیم پنجاب انٹرڈویژنل خواتین ہاکی چمپئن شپ میں شرکت کریگی یہ چمپئن شپ لاہور میں منعقد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں نو ڈویژن کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں راولپنڈی، لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، ساہیوال اور ملتان شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 13/02/2021 - 15:30:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :