راولپنڈی ڈویژن فٹ بال ٹیم کے چنائو کیلئے ایک روزہ ٹرائلز پرسوں ہونگے

ہفتہ 13 فروری 2021 15:30

راولپنڈی ڈویژن فٹ بال ٹیم کے چنائو کیلئے ایک روزہ ٹرائلز پرسوں ہونگے
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2021ء) راولپنڈی ڈویژن فٹ بال ٹیم کے چنائو کیلئے ایک روزہ ٹرائلز پرسوں پیر کو دن ایک بجے میونسپل فٹ بال سٹیڈیم، راولپنڈی میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

ڈویژنل سپورٹس آفیسر راولپنڈی منظرشاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرائلز میں راولپنڈی ڈویژن کے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں جن میں راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال شامل ہیں، سلیکشن کمیٹی میں ڈسٹرکٹ سپورٹس افسران شمس توحیدعباسی، عامر اوصاف اور وحیداحمد کے علاوہ انٹرنیشنل فٹ بالر شاہد احمدخان، چوہدری امجد اورخرم فاروقی شامل ہیں۔

ٹرائلز میں حصہ لینے کیلئے عمر کی کوئی حد نہیں تاہم محکموں کے کھلاڑی ٹرائلز میں حصہ نہیں لے سکتے۔ کھلاڑیوں کیلئے راولپنڈی ڈویژن کا ڈومیسائل یا شناختی کارڈ پر کم ازکم ایک ایڈریس ہونا ضروری ہے۔منتخب ٹیم پنجاب انٹرڈویژنل فٹ بال چمپئن شپ میں شرکت کریگی یہ چمپئن شپ لاہور میں منعقد ہوگی جس کی تاریخ کا اعلان دو، تین روز میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں نو ڈویژن کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں راولپنڈی، لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، ساہی وال اور ملتان شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 13/02/2021 - 15:30:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :