آل پاکستان ایس اے فارم فٹ بال ٹورنامنٹ آئندہ ماہ مارچ کے آخری ہفتے میں کھیلا جائیگا

ہفتہ 13 فروری 2021 15:30

آل پاکستان ایس اے فارم فٹ بال ٹورنامنٹ آئندہ ماہ مارچ کے آخری ہفتے میں کھیلا جائیگا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2021ء) ایس اے فارم فٹ ٹیم فیصل آباد کے زیر اہتمام آل پاکستان ایس اے فارم فٹ بال ٹورنامنٹ آئندہ ماہ مارچ کے آخری ہفتے میں کھیلا جائے گا۔ایس اے فارم فٹ ٹیم فیصل آباد کے ہیڈ کوچ و سابق انٹرنیشنل فٹ بالر حاجی عبدالستار نے بتایاکہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور ملک بھر سے مختلف نامور ٹیمیں حصہ لیںگی۔

(جاری ہے)

پاکستان آرمی، کے آر ایل، پاکستان ئیرفورس، پاکستان واپڈا، پاکستان نیوی اور پاکستان ریلوے سمیت مختلف محکموں کی ٹیموں کو ٹورنامنٹ میں شرکت کی دعوت دی جائیگی۔ ٹورنامنٹ ناک آوٹ سسٹم پر پی یف ایف رولز کے مطابق کھیلاجائے گا۔ واضح رہے کہ حاجی عبدالستار جن کا تعلق فیصل آباد کے گائوں چبہ سے ہے نے 1989میں جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلی گئی سائوتھ ایشین گیمز میں بنگلہ دیش کے خلاف واحد گول کرکے پاکستان کو پہلی بار چمپئن ہونے کا اعزاز دلایا۔ وہ اس وقت پاکستان آرمی کی طرف سے قومی ٹیم میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے تھے۔
وقت اشاعت : 13/02/2021 - 15:30:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :