راولپنڈی ڈویژنل خواتین ہاکی ٹیم کے چنائو کیلئے ایک روز ٹرائلز کل ہونگے

پیر 15 فروری 2021 14:28

راولپنڈی ڈویژنل خواتین ہاکی ٹیم کے چنائو کیلئے ایک روز ٹرائلز کل ہونگے
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2021ء) راولپنڈی ڈویژنل خواتین ہاکی ٹیم کے چنائو کیلئے ایک روز ٹرائلز کل منگل کو دن گیارہ بجے شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم، راولپنڈی میں ہوں گے۔ گذشتہ روز ڈویژنل سپورٹس آفیسر راولپنڈی منظرشاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرائلز میں راولپنڈی ڈویڑن کی کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں جن میں راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹرائلز میں حصہ لینے کیلئے عمر کی کوئی حد نہیں تاہم محکموں کے کھلاڑی ٹرائلز میں حصہ نہیں لے سکتے۔ کھلاڑیوں کیلئے راولپنڈی ڈویڑن کا ڈومیسائل ،شناختی کارڈ یا ب فارم پر کم ازکم ایک ایڈریس ہونا ضروری ہے۔منتخب ٹیم پنجاب انٹرڈویژنل خواتین ہاکی چمپئن شپ میں شرکت کرے گی یہ چمپئن شپ لاہور میں منعقد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں نو ڈویژن کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں راولپنڈی، لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، ساہی وال اور ملتان شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 15/02/2021 - 14:28:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :