انڈر21 گیمز خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن نے سلیکشن کمیٹیوں کا اعلان کردیا

پیر 15 فروری 2021 23:17

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2021ء) خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن نے انڈر21 گیمز کے لئے صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشنز کی سلیکشن کمیٹیوں کا اعلان کر دیا ہے اس سلسلے میں خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہر ڈسٹرکٹ میں چیئرمین سلیکشن کمیٹی پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کانگرس کا ممبر بھی ہونا چاہئے اس کے ساتھ دو ممبران جس میں ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کا صدر اور اس کا سیکرٹری ہوگا جبکہ ہر ڈسٹرکٹ کا ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کے پی سپورٹس بورڈ کی نمائندگی کرے گا تمام ڈسٹرکٹس کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ انڈر21 گیمز کے لئے ٹرائلز اپنے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کی مشاورت سے منعقد کرائیں اور اس سلسلے میں جلد ڈی ایس اوز سے رابطہ کریں ‘مختلف ڈسٹرکٹس کے لئے سلیکشن کمیٹیوں کے چیئرمین کا بھی اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق پشاور میں ان گیمز کے لئے منعقد ہونیوالے ٹرائلز کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہدایت اللہ خان ہوں گے ‘لوئر دیر میں محمد یوسف ‘سوات میں ملک ودان‘بونیر میں ڈاکٹر لیاقت‘ملاکنڈ میں سجاد خان ‘مردان میں سعید خان‘صوابی میں شاہین یوسفزئی‘ڈی آئی خان میں شعیب جہانگیر‘بنوں میں وزیرزادہ‘ہری پور میں حق نواز‘ایبٹ آباد میں نعیم اختر ‘نوشہرہ میں ملک ظاہر ‘چارسدہ میں عبداللہ اور کوہاٹ میں منظور احمد سادات سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے ‘صدر صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ نے بتایا کہ تمام ڈسٹرکٹس ہاکی ایسوسی ایشنز کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بہترین اور شفاف طریقے سے ٹرائلز کا انعقاد کرائیں اور بہترین کھلاڑیوں کو ہی منتخب کیا جائے تا کہ وہ آنے والی گیمزکے لئے بہترین ٹیمیں تیار کرسکیں اوربہترین کھلاڑی صوبے کی کامیابی کا باعث بنیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام ڈسٹرکٹس ہاکی ایسوسی ایشنز جلد از جلد ٹرائلز کا انعقاد کریں گی
وقت اشاعت : 15/02/2021 - 23:17:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :