پی ایس ایل 6 کی افتتاحی تقریب، عاطف اسلم ، عمران خان اور حمائمہ ملک بھی پرفارم کریں گے

منگل 16 فروری 2021 11:09

پی ایس ایل 6  کی افتتاحی تقریب، عاطف اسلم ، عمران خان اور حمائمہ ملک بھی پرفارم کریں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2021ء) پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کی  افتتاحی تقریب میں عاطف اسلم ، عمران خان اور حمائمہ ملک بھی پرفارم کریں گی۔

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ  نے  اپنے ٹویٹر پیج پر  پی ایس ایل 6 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے والے فنکاروں کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ تقریب میں نصیبو لال، آئمہ بیگ اور ینگ سٹنرز کے علاوہ  عاطف اسلم ، عمران خان اور حمائمہ ملک بھی پرفارم کریں گی۔  پہلے خبریں سامنے آرہی تھیں کہ تقریب میں علی ظفر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے لیکن انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا ہے کہ وہ اس میں پرفارم نہیں کریں گے۔ یاد رہے تقریب  20 فروری کو ہو گی۔
وقت اشاعت : 16/02/2021 - 11:09:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :