آسٹریلیوی کرکٹر بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ کی منگنی مئی 2019ء میں ہوئی تھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 16 فروری 2021 13:25

آسٹریلیوی کرکٹر بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ شادی کے بندھن میں بندھ گئے
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 فروری 2021ء ) آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ اور کرکٹ پریزینٹر ایرن ہالینڈ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ بین کٹنگ نے کورونا وائرس کے باعث ایک سال کی تاخیر کے بعد ایرن ہالینڈ سے شادی کی ہے، دونوں کی شادی آسٹریلیا کے شہر ہیورن بے میں انجام پائی۔ شادی کی تقریب میں تقریباً 130 مہمان شریک ہوئے جن میں دلہا دلہن کے اہل خانہ اور دوست و احباب شامل تھے۔

31 سالہ ایرن ہالینڈ نے عیسائیوں کے روایتی انداز میں سفید رنگ کا دلفریب لباس زیب تن کیا جس میں وہ انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہی تھیں جب کہ 34 سالہ آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ لائٹ گرے رنگ کے سوٹ میں ملبوس تھے۔
بین کٹنگ ایرن ہالینڈ
بین کٹنگ ایرن ہالینڈ
شادی کی تقریب میں ایک طرف نوبیاہتا جوڑے کے چہرے پر خوشی کی چمک دکھائی دے رہی تھی وہیں ان کے مہمان بھی اس پرمسرت موقع پر نئے نویلے جوڑے کے لیے کافی خوش تھے۔

(جاری ہے)

شادی کے موقع پر ایرن ہالیںڈ کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے سب سے بہترین دن ہے، ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے وہ ایک ملکہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اہلخانہ اور دوستوں کو اپنی شادی کی تقریب میں دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے، ان لوگوں نے دو مرتبہ اپنی شادی کی تیاریوں کو ہماری وجہ سے منسوخ کیا۔ واضح رہے کہ بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ کی منگنی مئی 2019ء میں ہوئی تھی، بین کٹنگ نے گزشتہ برس پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈٰی ایٹرز کی نمائندگی کی تھی جب کہ بگ بیش میں وہ سڈنی تھنڈرز سے کھیلتے ہیں۔
آسٹریلیوی کرکٹر بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ شادی کے بندھن میں بندھ گئے
وقت اشاعت : 16/02/2021 - 13:25:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :