بھارتی باکسر کوناکوں چنے چبوانے والے بلوچستان کے باکسر کل کوئٹہ پہنچیں گے

منگل 16 فروری 2021 19:02

بھارتی باکسر کوناکوں چنے چبوانے والے بلوچستان کے باکسر کل کوئٹہ پہنچیں گے
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2021ء) بھارت کے باکسر کو ایک منٹ کے اندر ناک آٹ کرنے والے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے باکسراحمد مجتبی کل 17 فروری کو اپنے آبائی شہر کوئٹہ پہنچ رہے ہیں۔ ان کی کوئٹہ آمد پر وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے محکمہ کھیل و امور نوجوانان بلوچستان کے سیکریٹری میر عمران گچکی کو ملک کے ہیرو کی پرتپاک استقبال کرنے کیلئے ہدایات جاری کئے گئے ہیں اس سلسلے میں گزشتہ روز سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان عمران گچکی کے زیر صدارات محکمہ کے اعلی افسران کا ایک اعلی سطحی میٹنگ منعقد کیا گیا جس میں استقبال کی تیاریوں کے بارے میں سیکرٹری کو بریفنگ دیا گیا اجلاس کے بعد آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے سیکریٹری کھیل عمران گچکی نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں ہونہار کھلاڑیوں نے اپنے صلاحیتوں سے پوری دنیا میں صوبے اور ملک کا نام روشن کیا ہے جوکہ ایک مثبت تبدیلی اور خوش آئند اقدام ہے۔

(جاری ہے)

جب بھی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ملک کا نام روشن کرتے ہیں تو خوشی ہوتی ہے۔ اور کھلاڑیوں پر فخر ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والا احمد مجتبی نے ہندوستان کے باکسر کو ناک آٹ کر کے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا یہ احمد مجتبی کی طرف سے ملک اور قوم کے لئے ایک تحفہ ہے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی اور مشیر کھیل عبدالخالق ہزارہ کی خصوصی ہدایت پر ملک کے ہیرو کا کوئٹہ آمد پر بھرپور استقبال کیا جائے گا۔

محکمہ کھیل و امور نوجوانان بلوچستان نے ہمیشہ اپنے ہیروز کو قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے۔ گزشتہ سال بھی نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں نقد اور دیگر انعامات تقسیم کیے گئے۔ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی کھیلوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ بلوچستان اولمپک، کک باکسنگ ایسوسی ایشن اور دیگر کے ساتھ مشاورت کر کے استقبال کی تیاریاں مکمل کیں۔
وقت اشاعت : 16/02/2021 - 19:02:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :