سنوکر گیم پر جوئے کا تنازع، فائرنگ سے 2 نوجوان قتل

تھانہ دھلے کے علاقے راجکوٹ میں گیم پر لگے جوئے کے تنازع پر نوجوانوں میں جھگڑا ہوا،ملزمان شمشاد اور ذیشان کی فائرنگ سے عدیل اور تنزیل جاں بحق ،گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 17 فروری 2021 11:22

سنوکر گیم پر جوئے کا تنازع، فائرنگ سے 2 نوجوان قتل
گوجرانوالہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 فروری 2021ء ) گوجرانوالہ میں گیم پر لگے جوئے کی وجہ سے سنوکر کلب میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ دھلے کے علاقے راجکوٹ میں پیش آیا جہاں پر سنوکر گیم پر لگے جوئے کے تنازع پر نوجوانوں میں جھگڑا ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایا کہ ملزمان شمشاد اور ذیشان نے فائرنگ کرکے عدیل اور تنزیل کو قتل کردیا جب کہ گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا، واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تاہم پولیس کے مطابق ان کی تلاشی کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

پولیس کے مطابق جھگڑا سنوکر گیم پر لگے جوئے کی وجہ سے ہوا، پولیس نے مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔                                                                                                                                
وقت اشاعت : 17/02/2021 - 11:22:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :