مسٹر پنجاب تن سازی کے مقابلے 28 فروی کو ہونگے

بدھ 17 فروری 2021 14:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2021ء) پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام مسٹر پنجاب تن سازی کے مقابلے 28 فروی کو لاہور میں ہونگے، پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق اقبال نے بتایاکہ مقابلوں کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ان مقابلوں میں پنجاب بھر سے نو ڈویڑنوں کے تن ساز حصہ لیں گے جن میں فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ ، راولپنڈی، سرگو، ساہی وال، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور شامل ہیں، 27 فروری کو ایونٹ میں شرکت کرنے والی کے ٹیموں کے کھلاڑی لاہور پہنچیں گے، اور اسی روز ہی منیجرز میٹنگ ہوگی جس میں ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کیا جائیگا۔
وقت اشاعت : 17/02/2021 - 14:27:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :